لندن (عارف پندھر+نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کا پی ای ٹی سکین ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب دل کے دورے کا خطرہ ہے۔ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔ دل میں خون کی روانی کیلئے ’’کوروندی انٹرویشن‘‘ کی ضرورت ہے۔ انٹروینشن کامیاب نہ ہوئی تو ’’ہارٹ بائی پاس‘‘ کرنا پڑ سکتا ہے۔ نواز شریف کے پی ای ٹی سکین کی رپورٹ کرسمس کے بعد جاری ہو گی۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے رپورٹ کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان گزشتہ ہفتے نواز شریف کی ’’کوروندی ڈیزیز‘‘ کی تصدیق کر چکے ہیں۔