پھولنگر (نامہ نگار) جنات نکالنے کے بہانے قتل ہونے والے نوجوان کی قاتل ماں اور بیٹا نکلے۔ پولیس نے مقتول کے دادا کی تحریری درخواست پر ملزموں کے خلاف بجرم 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پھولنگر میں کوٹھا پنڈ بشمولا گھمن کا رہائشی صفدر علی کام کاج کیلئے سعودی عرب گیا ہوا تھا۔ صفدر علی سات بچوں کا باپ ہے۔ چند روز قبل ماں جمیلہ بی بی زوجہ صفدر نے اپنے حقیقی بیٹے ندیم کے ساتھ مل کر اپنے حقیقی دوسرے بیٹے وسیم پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اہل علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیا بتایا جاتا ہے کہ مقتول وسیم پر جنات کا سایہ رہتا تھا تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس نے مقتول کے دادا فریاد علی تحریری درخواست پر ملزمان جمیلہ بی بی، ندیم کے خلاف بجرم 302 کے تحت مقدمہ نمبر 779 /19 ت پ درج کرلیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
پھولنگر: جنات نکالتے ہوئے نوجوان کو قتل کرنیوالے ماں اور بھائی نکلے
Dec 25, 2019