سونے کی قیمت میں 500 رورپے تولہ اضافہ اوپن مارکیٹ ڈالر 20 پیسے سستا

لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں اضافہ سے پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت مزید پانچ سو روپے بڑھ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق ایک تولہ سونا چھیاسی ہزار نو سو روپے کا ہو گیا۔ واضح رہے دو روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نو سو روپے کا اضافہ ہو ا ہے۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 154 روپے 89 پیسے رہ گئی، یورو کی قدر 1 پیسے کم ہو کر 171 روپے 66 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر ایک روپے 41 پیسے کی کمی سے 200 روپے 26 پیسے رہ گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 154 روپے 90 پیسے رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن