چڑیا گھر میں چیتے نے ایک شخص کو گردن سے دبوچ لیا، ویڈیو وائرل

 سعودی عرب کے چڑیا گھر میں ایک شخص چیتے کے کے لیے بنائے گئے علاقے میں گر گیا جس پر خونخوار چیتے نے مذکورہ شخص کی گردن دبوچ کر اسے بے بس کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے چڑیا گھر میں سوڈانی شخص بھپرے ہوئے چیتے کے علاقے میں گر گیا جسے فوری طور پر چیتے نے گردن سے دبوچ لیا۔ سوڈانی شخص بالکل بے بس ہوگیا۔خوش قسمتی سے چڑیا گھر کے ملازمین نے یہ واقعہ دیکھ لیا اور فوری طور پر چیتے کو بے ہوش کردینے والی گولی ماری، چیتا بے ہوش ہو گیا تو سوڈانی شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی جان بچالی گئی ہے۔چیتے کا شکار بننے والے شخص کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید زخم آئے ۔ چیتے کے سوڈانی شخص کو دبوچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے چڑیا گھر کے عملے کی مہارت اور احساس ذمہ داری کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن