مقبوضہ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہے ۔ سری نگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین رات ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب منفی 9.0 اور منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ وادی کے سرد ترین مقامات ہیں۔
مقبوضہ وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا
Dec 25, 2019 | 12:43