لاہور(سپورٹس ڈیسک)آی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔ بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے ، سٹیوسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے جبکہ چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں، بابر اعظم ساتویں سے ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بائولنگ اور آل راؤنڈر میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بناپایا۔بلے بازوںمیںلابو شین پانچویں ‘ریحانے ساتویں ‘ڈیوڈ وارنر آٹھویں ‘جو روٹ نویں اور روس ٹیلر دسویں نمبر پر ہیں ۔بائولرز میں پیٹ کمنز پہلے ‘کاگیسو ربادا دوسرے ‘ویگنر تیسرے ‘جیسن ہولڈر چوتھے ‘مچل سٹارک پانچویں ‘بمراہ چھٹے ‘جوش ہیزل ووڈ ساتویں ‘ورنن فلینڈر آٹھویں ‘جیمز اینڈرسن نویں اور ٹم سائوتھی دسویں نمبر پر ہیں۔ آل رائونڈر ز میں جیسن ہولڈ ر پہلے نمبر پر ہیں ۔ بلے بازوں میں پاکستان کے ‘اظہر علی چھبیسویں ‘شان مسعود چالیسویں ‘سرفراز احمد پینتالیسویں ‘حارث سہیل 61ویں ‘عابد علی 62ویں ‘امام الحق 91اور محمد رضوان 99ویں نمبر پر ہیں ۔