ترک صدر اردوان کی کرسمس کے موقع پر عالمِ عیسائیت کو مبارکباد کا پیغام

Dec 25, 2019 | 12:47

ویب ڈیسک

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کی عیسائی برادری کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ ” ہماری دیرینہ تاریخ جس میں آزادی، اخوت، ثقافت کو بڑی اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ مذہب، فرقے اور روایات کا امتیاز کیے بغیر مشترکہ طور پر زندگی بسر کرتے چلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے اختلاف اور فرق دراصل ترک ثقافت کے نکھار اور وسعت کا وسیلہ ہے۔ ہم رواداری،ایک دوسرے کے احترام ، انصاف ، اتحاد اور یکجہتی کو بنیاد بناتے ہوئے ہی اپنے مستقبل کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مل جل کر علاقے میں امن کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں