نسیم شاہ قائداعظم ٹرافی کا فائنل نہیں کھیلیں گے

Dec 25, 2019

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل نہیں کھیلیں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے انہیں مکمل آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کراچی ٹیسٹ کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔نسیم شاہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں، جس نے 27 دسمبر سے کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کا سامنا کرنا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی خواہش ہے کہ اب نسیم شاہ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ ہوں۔، بلکہ کچھ آرام کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہوں۔ امکان یہی ہے کہ نسیم شاہ اب پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔نسیم شاہ آئندہ ماہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں