سکیورٹی پر بیان ‘بھارتی کرکٹ بورڈ کو مرچیں لگ گئیں ‘احسان مانی پر تنقید

Dec 25, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر ماہیم ورما نے چیئرمین پی سی بی کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو سکیورٹی رسک قرار دیا تھا۔ ماہیم ورما کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو پہلے اپنے ملک کی سکیورٹی کی فکر کرنی چاہیے اور پہلے اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، ہم اپنے ملک اور اسکی سکیورٹی کو سنبھالنے کے اہل ہیں اور کسی کو اس کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اور عہدیدار ایرون دھمل نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس کا زیادہ تر وقت لندن میں گزرتا ہے وہ بھارت کی سکیورٹی پر کیسے بات کر سکتا ہے۔ایرون دھمل کا کہنا تھا کہ احسان مانی تو پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبصرہ کرنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ تو زیادہ تر وہاں رہتے ہی نہیں ہیں، اگر وہ پاکستان میں زیادہ وقت گزاریں تو انہیں اصل صورتحال کا اندازہ ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آج پاکستان کے مقابلے میں بھارت ایک بڑا سکیورٹی رسک ہے۔

مزیدخبریں