جوڈیشل کمپلکس راولپنڈی میں دو کروڑ روپے کی لاکت سے ریکارڈ روم کا افتتا ح

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جوڈیشل کمپلکس راولپنڈی میں دو کروڑ روپے کی لاکت سے ریکارڈ روم کا افتتا ح کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز نے شرکت کی۔ ریکارڈ روم کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے کیا انہوںنے کہاکہ مقدمات کے جلد تصفیہ کے لئے ریکارڈ روم کی اہمیت انکار نہیں کیا جاسکتا ، بروقت شہادتوں ، بیانات قلم بند کئے جانے اور ضروری دستاویزات کی دستیابی سے مقدمات کی سماعت میں مدد ملتی ہے اور سائلین کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوتی ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے ریکارڈ روم کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر عدالتی عمل کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے کے لئے عدالتی عملے اور جج صاحبا ن کوای لائبریری کے علاوہ دیگر ضروریات بھی پوری کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عارف خان نیازی، اعجاز رضا، مظہرفرید ، اور سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان نے بھی اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن