اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارکے رینٹل پاور کیس میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے عدالت نے دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے منگل کے روزعدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی پیش ہوئے کارکے رینٹل پاور کیس میں رسول خان محسود اڈیالہ جیل میں قید ہیں
رینٹل پاور کیس میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
Dec 25, 2019