یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور پاسکو کے مابین مفاہمت یاداشت پر دستخط

Dec 25, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور پاسکو کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے گئے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈایئریکٹر عمر لودھی اور پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران ناصر خان نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے، اس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پاسکو سے 2لاکھ میٹرک ٹن سستی گندم خریدے گا جس کو پسائی کے بعد آٹا عوام کی سہولت کیلئے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر مہیا کریگا ۔وفاقی حکومت کا یہ ا چھا اقدام ہے اس اقدام سے ملک بھر میں آٹے کی قیمتں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اورملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو انکی دہلیز پر سستا آٹا مہیاہوگا ۔وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جسکا آغاز اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے کیا جارہا ہے۔ اس پیکج کے تحت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر پانچ بنیادی اشیاء پر خصوصی رعایت دی جائیگی جسمیں آٹا، چینی ، گھی، چاول اور دالیں رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوگی۔ وفاقی حکومت کے اس احسن اقدام سے عوام کی سہولت میںخاطر خوہ اضافہ ہوگا۔ان پانچ بنیادی اشیاء کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورزپر دیگر ضروری اشیاء کی وسیع رینج بھی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوگی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس سہولت اور خصوصی پیکج کو عوام تک احسن طریقے سے پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں