مسافروں کی ائیر پورٹ امیگریشن کانٹر پر لمبی قطاروں سے جان چھوٹ گئی،، کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گٓیا

 بیرون ملک جانے والے مسافروں کو کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گٓیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سلطان خواجہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی افسران نے دورہ کیا۔ اس موقع پرایئرپورٹ پرایڈیشنل ڈائریکٹر زین شیخ اور روف شیخ نے سلطان خواجہ کو بریفنگ دی، بعد ازاں کراچی ایئرپورٹ پر فوری طور پر امیگریشن کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی امیگریشن کیلئے مزید کاﺅنٹرز کا اضافہ کردیا گیا ہے اور فوری طور پر 3 کاﺅنٹرز کااضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد کاﺅنٹروں کی تعداد10ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کے اعلی افسران نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک ماہ کے اندر اندر امیگریشن کاﺅنٹر کی تعداد21کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے جبکہ کاﺅنٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ پر افسران و عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔واضح رہے7کاﺅنٹرز پر عملے کی کمی کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں اور مسافروں کے امیگریشن کے عمل میں بھی تاخیر ہونے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جانیوالی پروازوں میں بھی 2سے 3 گھنٹے تاخیر معمول بن گیا تھا۔جس پر میڈیا نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کاﺅنٹر پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگنے سے متعلق خبر نشر کی تھی اور وفاقی حکومت نے خبر کا نوٹس لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن