جذبات اور احساسات کے شاعر منیر نیازی کی 13ویں برسی کل26دسمبربروز جمعرات کو منائی جائے گی

 جذبات اور احساسات کے شاعر منیر نیازی کی 13ویں برسی کل26دسمبربروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ وہ 9 اپریل 1928 مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپورمیں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اردو اور پنجابی کے تین ،تین شعری مجموعے یادگار چھوڑے جن میں '' اس بے وفا کا شہر ، تیزہوا اور تنہا پھول ، جنگل میں دھنک کے نام شامل ہیں ۔منیرنیازی نے بے شمار گیت ،غزلیں اور نظمیں لکھیں ۔حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا۔ منیرنیازی 26 دسمبر2006 کووفات پاگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن