بیجنگ (شنہوا) عالمی بنک نے کہا ہے کہ چین میں معاشی سرگرمی توقع سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ معمول پر آئی ہے۔ عالمی بنک کی جانب سے شائع کردہ تازہ ترین رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وبائی مرض پر قابو پانے کے حوالے سے ملک کی موثر حکمت عملی، مضبوط پالیسی کا تعاون اور برآمدات کی ابھرنے کی قوت کو اس تیزی کے اسباب قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال چین کی مجموعی ملکی پیداوار 2 فیصد بڑھنے گی اور 2021ء میں یہ بڑھ کر 7.9 فیصد ہو جچائے گی۔ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ چین اور پوری دنیا میں بحالی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے حسب منشا پالیسی فریم ورک اپنا کر قریبی مدت کی غیریقینی صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔