نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک مسلم پولیس اہلکار نے ضعیف خاتون کو پیٹھ پر بٹھا کر 6 کلو میٹر تک پیدل چلتے ہوئے ہسپتال پہنچایا، ان کے اس فعل نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق انسانیت کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے، انسانی اخوت کے مظاہرہ میں مسلم کانسٹیبل ارشد نے آندھرا پردیش کے تروملا ہلز کی مشہور مندر جانے کے دوران بیمار ہوئی ضعیف خاتون کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر تقریبا 6 کلو میٹر تک پیدل چلتے ہوئے ان کو چتور ضلع کے راجم پیٹ کے قریب واقع ہسپتال میں داخل کروایا۔
بھارتی بیمار،ضعیف ہندو خاتون کی مدد، مسلمان پولیس اہلکار نے سب کے دل جیت لیے
Dec 25, 2020