بھارتی بندر نوٹوں کی گڈیاں  لے گیا، درخت سے بارش  

اترپردیش(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سیتاپور میںلوگوں نے درخت سے نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بزرگ شخص زمین فروخت کے بعد باقی رہ جانے والی رقم لینے آیاتھاجہاںرقم کی ادائیگی کے لیے گنتی ہو رہی تھی۔ درخت پر بیٹھا بندرنے فوری طور پر لپک کر رقم کی کافی گڈیاں اٹھا لیں اور درخت پر چڑھ گیا۔جب بندر کو لگا کہ یہ کوئی کھانے کی چیز نہیں تو اس اس نے نوٹوں کی گڈیاں کھول کر درخت سے 500، 500 روپے کے نوٹ برسانا شروع کر دیے۔بعدازاں لوگ جب لاٹھیاں لیکر بندر کے پیچھے بھاگے تو بندر نوٹ چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...