فیروز والہ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے پر جوان سال لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ جبکہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشی محنت کش کی بیٹی کوثر بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھائیں۔ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ شاہدرہ میں نوجوان شہزاد نے گھریلو ناچاقی کی بناء پرگلے میں رسے کا پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔