اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیشنل سکیورٹی کے اکیسویں کورس کی گریجویشن تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ کورس میں سول سروس اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔ نیول چیف نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام اقدام کرینگے۔