امارات کے ڈپٹی وزیراعظم تلور  کا شکار کھیلنے چولستان پہنچ گئے 

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی پرائم  منسٹر شیخ منصور بن زید السلطان النہیاں نجی دورہ پر گزشتہ روز رحیم یار خان پہنچ گئے۔ چاندنہ ائر پورٹ پر کرونا ایس او پیز کے باعث صرف انکے سٹاف کے مخصوص افراد نے ہی انکا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ منصور بن زید دو ہفتے تک چولستان میں قیام کریں گے جہاں وہ تلور کا شکار کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ شیخ منصور بن زید سمیت یو اے ای کی اعلیٰ ترین حکومتی و شاہی شخصیات کی چولستان آمد کے باعث رحیم یار خان، راجن پور اور بہاولپور اضلاع سے ملحقہ چولستان میں سخت  حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جہاں پولیس کے علاوہ رینجرز کی تین کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔  شیخ منصور بن زید کے دورہ چولستان سے قبل یو اے ای سے  تلور کے شکار کے لئے خاص گاڑیاں، تربیت یافتہ عقاب و دیگر ضروری ساز و سامان لے کرکافی روز قبل ہی چولستان پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید السلطان النہیان اور والدہ محترمہ شیخہ فاطمہ بھی آئندہ چند روز کے دوران نجی دورے پر چولستان آ سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...