ڈاکٹر غلام محمد علی پاکستان آئل سیڈڈویلپمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر تعینات 

Dec 25, 2020

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)حکومت نے ملک میں تیل دار اجناس کی پیدوار میں اضافے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،معروف زرعی سائنس دان ڈاکٹر غلام محمد علی کو پاکستان آئل سیڈڈویلپمنٹ بورڈ(پی او ڈی بی ) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ڈی جی این اے آر سی  اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر غلام محمد علی پاکستان آئل سیڈڈویلپمنٹ بورڈ(بی او ڈی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی گریڈ 21کی پوسٹ پرتعینات کیا گیا ہے ۔دوسری جانب ملک میں آئل سیڈز کی پیداوار بڑھانے اور اس کی کاشت کی ترغیب دینے کے لئے 20ایکڑز رکھنے والے کاشتکاروں کو آئل سیڈز مشینری خریدنے پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا مقصد تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ خوردنی تیل باہر منگوانے پر خرچ ہونے سے بچانا ہے ۔’’نوائے وقت‘‘کے پاس دستاویزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملک میں تیل دار اجناس چار سالہ منصوبہ شروع کیاجارہا ہے جس کا مقصد آئل سیڈز کی کاشت کے رقبے میں اضافہ کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے کیونکہ حکومت ملکی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سالانہ اربوں روپے کا خوردنی تیل باہر سے منگواتی ہے۔ حکومت نے مقامی کاشتکاروں کو آئل سیڈز کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کیلئے مراعات دے گی تاکہ مقامی کاشتکاروں بھی مستحکم ہوں اور ملکی ضروریات پوری ہوسکے ۔ یہ چارسالہ منصوبہ کے تحت پہلے کاشت کرنے والے کاشتکار وں کی رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ معلوم ہوسکے کن کن علاقوں یہ کاشت کیاجارہا ہے پھر اس کے بعد ان کو سبسڈی دی جائے گی اور سبسڈی صرف وہ کاشتکاروں لے سکیں گے جوکم ازکم 20ایکڑز ذاتی اراضی کے مالک ہوں اور پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی اس کے علاوہ پچاس فیصد سبسڈی آئل سیڈز مشینری خریدنے پر سبسڈی دی جائے گی ۔

مزیدخبریں