پمزمیں ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کا ایم ٹی آئی کے خلاف احتجاج جاری

Dec 25, 2020

اسلام آباد (قاضی بلال؍ خصوصی  نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) میں ڈاکٹروں و دیگر سٹاف کا ایم ٹی آئی کے خلاف احتجاج جاری ہے دو سری طرف وزارت قومی صحت کے سیکشن افسر نے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر ادی ۔جس میں سرکاری کام میں مداخلت کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ سیکشن افسر محمد آصف نے تھانہ کراچی کمپنی میں درخواست دی ہے دوسری جانب مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پمز کو پرائیویٹ ہسپتال بنا کر حکومت غریب مریضوں سے علاج کی مفت سہولیات چھیننے کی نا کام کوشش کر رھی ھے۔ عوام نے ساتھ دیا تو ہم کو پرائیویٹ نہیں ھونے دینگے۔ پمز ملازمین نے  چوتھے ہفتے سے اِس پرائیوٹیائزیشن  کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ھوئی ھے۔ پمز کے پرائیویٹ ھونے سے عوام کو نقصان ھو گا۔ اُسکی آگاھی کیلئے پمز ملازمین نے گزشتہ روزایک بہت بڑی ریلی نکالی ۔ ریلی کا آغاز پمز سے ھوا جی ایٹ مرکز میں عوام سے خطاب کرتے ھوئے چیرمین جی ایچ اے اسفند یار خان نے عوام کو بتایا کہ حکومت عوام پر ایک اور بم گرا کر اِس کو مزید کمزور کرنا چاھتی ھے۔ ایک تو عوام پہلے ھی مہنگائی کی چکی میں پس رھی ھے اُوپر سے صحت کی مفت سہولیات بھی ختم ھو رھی رھیں ۔ ہم یہ کبھی نہیں ھونے دینگے۔ G9مرکز میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے ترجمان GHAڈاکٹر حیدر عباسی ،ڈاکٹر فیض اچکزی نے عوام کو بتایا کہ ھم ڈاکٹرز ہیں ھمارا کام ھے مریضوں کی خدمت کرنا مگر اِس ظالم حکومت نے ہمیں روڈوں پر آنے کیلئے مجبور کر دیا ۔پمز کے پرائیویٹ ھونے سے تمام سرکاری افسران،ملازمین،غریب عوام مفت سہولیات سے محروم ھو جائیں گے۔ G10پہنچنے پر عوام ریلی میں آنا شروع ھوئے تاجر حضرات بھی باھر آگئے اُن سے خطاب کرتے ھوئے GHAکے وائس چیرمین چوھدری ریاض گوجر نے پمز کو پرائیوٹشن پر تفصیلی روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ ہم یہ ظلم عوام پر نہیں ھونے دیں گے۔ یہ سرکاری ہسپتال ھے اور اِسے سرکار ھی بہتر چلا سکتی ھے۔ ریلی  جی الیون مرکز پہنچی تو تمام تاجروں نے چوھدری قمر گجر کی قیادت میں ریلی کا استقبال کیا۔ پانی پیش کیا،تاجر رھنما عمران برتک نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے پمز ملازمین اور ادارے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ایف ٹن مرکز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے GHAکے کنونیر ارشد خان نے کہا کہ ھم مریضوں سے مفت سہولیات ہرگز نہیں چھیننے دینگے اِس کے لیئے ھمیں جو بھی قربانی دینی پڑی ھم دینگے لیکن پمز کو پرائیویٹ نہیں ھونے دینگے۔ بلیوایریا پہنچنے پر ریلی کے شراکاء سے GHAکے صدر ربنواز، شریف خٹک، میڈم عاصمہ، لیاقت اوگاھی، شاھد خٹک، سعیداللہ جان مروت، تنویر نوشاھی، زیشان اعوان، نصیب عباسی، جواد خان، رانا مطلوب، میڈم فریدہ چوھدری ذرک خان، حاجی حنیف، چوھدری قمر گجر، طارق مٹو، نزیر قریشی اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں