آج دست شفقت ہٹاؤ  تو عمران دھڑام سے گر جائے گا،مولانا غفورحیدری  

اسلام آباد( وقائع  نگارخصوصی) جمعیت علما  ء اسلام کے سیکریٹری جنرل  مولانا عبدالغفور حیدری   نے کہا ہے کہ ہماری کردار کشی جاری رہی تو ہم سمجھیں گے نیب اور عمران خان نہیں پیچھے کوئی اور ہے ہم ان کو   سامنے لائیں گے ان کے  دفا ع کے  سامنے احتجاج کریں گے ۔ آج  دست شفقت عمران سے ہٹاؤ  تو عمران دھڑام سے گر جائے گا۔ سپاہی اور دیگر افسران بہتر ایک آدھ جرنیل یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ آپ پیچھے ہٹ جاؤ ہم جانے اور عمران جانے۔ چند میڈیا ہا ئوسز نے بھی مولانا صاحب کے خلاف مہم چلائی ہے  انہوں نے یہ بات جمعرات کو جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ  کے اجلاس کے بعد  پریس  کانفرنس  سے خطاب  کرتے ہوئے کہی   انہوں نے کہا کہ جے یو آئی  کی مرکزی مجلس قائمہ  نے  مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب کو استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ادارے وزیراعظم کی پشت پناہی چھوڑدیں، 21 جنوری 2021 کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کراچی میں کیا جائیگا، جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعرات کو مولانا محمد یوسف کی زیر صدارت  ہوا جو چھ گھنٹے اجلاس جاری رہا۔  جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء￿  کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، نیب انتقامی اورسیاستدانوں کی پگڑی اچھالنے کا ادارہ ہے، ، نیب جن کا دباو ہے وہ چاہتے ہیں ان کا نام نہ لیں تو آئین پاکستان میں رہیں، عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے،  جے یو آئی راہنماء￿  کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک چلتی رہے گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آپ نے سلیکٹ کرلیا اب تو پتہ چل گیا ہے، اب ہی ادارے باز آجائیں۔ کیا اب بھی اداروں کو پتہ نہیں چلا کہ یہ کتنا نااہل ہے۔ اب نیب کا استعمال بند کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں نیب نے مولانا فضل الرحمن کو بلایا ہے ان کو شرم نہیں آتی۔ ماضی میں بھی بلیک میل کرنے کی ہمیں کوشش کی جاتی رہی ہے ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔ غفور حیدری نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد ان کی چیخیں نکلی ہیں تو اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔ نیب انتقامی ادارہ ہے۔ اب نیب بھی اوپر سے دباو کا اعتراف کررہا ہے کہتے ہیں ہمارا نام نہ لو۔ جب آپ سب کچھ کروائیں گے تو نام لینا پڑے گا۔ غفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران اور نیب کچھ نہیں وہ شو پیس ہیں۔ سیاستدانوں کی کردار کشی بند کی جائے۔ اگر باز نہ آئے تو ہمارا احتجاج محرکین کے خلاف ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...