کراچی (نیوزرپورٹر) محکمہ ڈاک نے پاکستان کے جاریکردہ سیاسی نقشے کی تصویر پر مبنی20روپے مالیت کا ڈاک ٹکٹ جاری کردیا۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بابائے قوم کے یوم پیدائش 25 دسمبر کے موقع پر جاری کیا گیا ہے، ڈاک ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جبکہ ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حتمی حل ہوگا۔