لاہور (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی وزیراعظم نے شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ دنیا بھر میں اداروں کو بدنام کرنے والے میاں مفرور ہیں۔ چوری کا مال بچانے کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگانے والے آپ ہیں۔ اقاموں پر نوکریاں کرنے والے کرپٹ لٹیروں کے کردار کے کیا کہنے۔ نااہل لیگ کے پاس حکومت پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں۔ بدمعاشی کا کلچر متعارف کرانے والی نااہل لیگ تھی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار الزامات پر شرم سے ڈوب مریں۔