نان سیلری بجٹ میں گھپلوں کا انکشاف، محکمہ سکولز کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ  

Dec 25, 2020

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)نان سیلری بجٹ  میں گھپلوں کا انکشاف، محکمہ سکولز نے آڈٹ کرانے کافیصلہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی گرانٹ جاری ہونے کے بعد لاکھوں  روپے  کے گھپلو ں کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ سکولز نے آڈٹ کرانے کافیصلہ کیا ہے آڈٹ گزشتہ تین سالوں کا کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر سکول سربراہان کے پاس نان سیلری بجٹ کے جمع اور خرچ کا حساب بھی موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں