ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ساڑھے چار سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ ملتان کے مطابق ملزم نذر حسین کے خلاف چار کلو تین سو گرام منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ 76/20 درج کیا گیا تھا۔ اگر ملزم جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے مزید 5 ماہ جیل میں قید رکھا جائے گا۔