دوسروں پرالزام لگانے والے سب سے بڑے چوراورڈاکو نکلے، شازیہ عابد

مظفرگڑھ+منڈاچوک (نامہ نگاران)موجودہ نااہل حکمرانوں نے ملک وقوم کوبندگلی میں دھکیل دیا۔ مہنگائی کے سونامی نے عوام کاسکون اور زندگی برباد کردی۔ دوسروں پرچور اورڈاکو کا الزام لگانے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے چوراورڈاکو نکلے۔ ملک داخلی اورخارجی مسائل سے گھرا ہوا ہے جسکی وجہ یہ نااہل حکمران ہیں۔ اب موجودہ سلیکٹڈ زیادہ دیر ملک پر مسلط نہیں رہ سکتے ۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی صدر پیپلز پارٹی خواتین شازیہ عابد نے پہوڑ ہاؤس مظفرگڑھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان سے انکے چھوٹے بھائی ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی لیہ کی ضلعی رہنما نصرت علی شاہ۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں شبیر علی قریشی کے چھوٹے بھائی میاں احسن علی قریشی۔ رائے ثاقب پرھاڑ۔ پیپلز پارٹی راجن پور کے ضمنی سیکرٹری اطلاعات نیک خالد راجپوت۔ غلام یسین ھمشیرہ۔ فیض اللہ گبول۔ لودھراں کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نیاز سومرو۔ ایم این اے کے ٹکٹ ھولڈر اے۔ڈی۔ ملک آرائیں۔ پیپلز لیبر بیورو کے ملتان ڈویڑن کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی دانش۔ ضلعی صدر مظفرگڑھ سردار اللہ بخش چانڈیو۔ ملک رفیق ابڑیند۔ طارق فاروق عسکری۔رانا مجاہد۔ جتوئی سے محمد اسحاق رحمانی۔ رائے محمد شریف پرھاڑ۔ چوھدری محبوب علی پنجابی۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما غوث بخش فریدی ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مظفرگڑھ ساحل خان چانڈیو ودیگر نے بھی ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ملک ریاض حسین بدھ۔ ملک ناصر عباس پہوڑ۔ ملک غضنفر عباس پہوڑ۔ ملک بلال کالرو۔ ملک علی زین پہوڑ۔ ملک بلاول مظہر پہوڑ۔ ملک شہزاد صفدر پہوڑ۔ ملک زاران صفدر پہوڑ۔ملک فاران صفدر پہوڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن