کوٹ ادو(خبر نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے تحصیل بھر کی کھاد کی دکانوں کا دورہ کیا ،ریٹ لسٹ، سٹاک رجسٹر اور کیش میمو کا معائنہ کیا اورسنانواں کے علاقہ میںچھاپے مارے اور مہنگی کھاد فروخت کرنے پر کھاد ڈیلروںکو مجموعی طور پر 19ہزارروپے جرمانہ کر دیا جبکہ راستہ میں بکھی اڈہ پر پٹرول ایجنسی پر پٹرول مہنگے داموں فروخت کرنے والے پٹرول ایجنسی مالک محمد شاہد سنانواں کو بھی دھر لیا اور اسے بھی5ہزارروپے جرمانہ کردیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا چھاپہ کھاد مہنگی بیچنے پرڈیلروں کو جرمانے
Dec 25, 2020