سنجوال کینٹ (نامہ نگار) عرفان احمد خان نے معذور اور بزرگ مردوخواتین کے بغیر کسی محتاجی کے بینک اور اے ٹی ایم تک رسائی کیلئے ریمپ بنوا دیا جس سے وہ بآسانی خود ناصرف اے ٹی ایم استعمال کر سکیں گے بلکہ اپنے لین دین کیلئے بغیر کسی سہارے کے برانچ کے اندر بھی جا سکیں گے واضح رہے کہ اٹک شہر میں کسی بھی اور بینک میں معذور اور بزرگ شہریوں کیلئے ریمپ کی سہولت موجود نہیں۔ نیشنل بینک اٹک شہر کا واحد بینک ہے جس نے معذور اور بزرگ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا یا۔
نیشنل بینک اٹک معذور افراد کیلئے ریمپ بنوانے سے آسانی ہو گئی، عرفان احمد
Dec 25, 2020