ن لیگ قائداعظم،فاطمہ جناح کے نظریات کی وارث جماعت ہے، نزہت صادق

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن قائد ا عظم محمدعلی جناح اورمحترمہ فاطمہ جناح کے نظریات کی وارث جماعت ہے،پاکستان کی خواتین کومحترمہ فاطمہ جناح کی طرح آمریت کے خلاف میدان عمل میںنکل کرکرداراداکرناہوگا،تحریک پاکستان اورقیام پاکستان کے دوران جس طرح ہمارے آبا وا جدادکی خواتین نے بے جگری کے ساتھ انگر یز سا مرا ج اورہندئوںاورسکھوںکے مظالم سے نجات کیلئے عملی جنگ لڑی تھی،اسی طرح آج عمران خان کی مو جودہ نااہل اورسلیکٹڈحکومت کے خاتمہ کیلئے پاکستا ن کی خواتین کومیاںنوازشریف کی بہادربیٹی محترمہ مریم نوازکی زیرقیادت میدان عمل میںنکل کرجدو جہدکرناہوگی،کیونکہ پاکستان کی بقاء اوراستحکام اس بات کاتقاضاکرتاہے کہ جتنے جلدی ہوسکے موجودہ حکمرانوںسے ملک وقوم کی جان چھڑائی جائے،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدرسنیٹرمحترمہ بیگم نزہت صادق نے ضلعی صد ر شعبہ خواتین سابق ایم این اے محترمہ آسیہ نازتنولی کی جانب سے تحصیل ٹیکسلاواہ اسلام پورہ لب ٹھٹھو کے مقام پرعظیم الشان خواتین ورکرزکنونشن کے پر جوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ورکرز کنو نشن کے اجتماع سے ایم این اے محترمہ طاہرہ اورنگز یب،ایم این اے سیماجیلانی،ایم این اے تحسین فواد،سابق ایم این اے نرگس نساء،ایم پی اے محتر مہ زیب النسا ء، سابقہ ایم پی اے لبنی رحمن،رفعت عباسی،ثمینہ عبا سی ،شازیہ جدون،ثمینہ شعیب،طاہرہ مشتاق،شاز یہ سلطان نے بھی خطاب کیا،خواتین رہنماوںنے اپنی تقاریرمیںکہاکہ قوم کومہنگائی اوربیروزگاری کے ساتھ ساتھ سیاسی انتقام کی کا ر وا ئیوںسے بچانے کیلئے ن لیگ کی قیادت میدان عمل میںنکل چکی ہے،مقدمات کااندراج گرفتا ریا ں او ر پولیس تشددکے واقعات ہمارے راستہ میں دیوا ر کھڑی نہیںکرسکتے،انہوںنے ضلعی صدرشعبہ خوا تین محترمہ آسیہ نازتنولی کی جرائت وبہادری کوسلام پیش کیا،کہ جنہوںنے سخت پابندی کے باوجودتحصیل ٹیکسلاواہ اسلام پورہ لب کے مقام پرایک بھرپو رور کرزکنونشن کاانعقادعمل میںلاکرمحترمہ مریم نوازکی قیادت میںجمہوریت کی بحالی کی حقیقی تحریک میں جا ن ڈال کررکھ دی ہے،خواتین نے مزیدکہاکہ پی ڈ ی ایم کی حکومت سے نجات کی تحریک بڑی تیزی کیساتھ کامیابی سے ہمکنارہونے کی طرف بڑھتی جا رہی ہے،اوروہ وقت دورنہیںجب ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی حکمرانی ہوگی،نوازشریف وزیراعظم پاکستا ن ہونگے،تقریب کے اختتام پر قا ئدجمہور یت میا ںنوازشریف کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹا گیا ،اور محتر مہ مریم نوازکی ولولہ انگیزقیادت میں سرگرم کر داراد اکرنے کے عزم کوبھرپوراندازسے دہرایاگیا۔

ای پیپر دی نیشن