لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ سیکنڈ الیون سدرن پنجاب نے جیت لیا۔ بلوچستان نے سنٹرل پنجاب،سندھ نے ناردرن اورسدرن پنجاب نے خیبرپختونخواہ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی گراؤند میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو نو وکٹوں سے شکست دے دی،سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بلوچستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر18.1 اوورز میں حاصل کر لیا ۔کے سی سی اے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 93 رنز سے شکست دے دی، ناردرن نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سندھ نے 50 اوورز میں 263 رنز بنائے۔ ناردرن کی ٹیم 40.3 اوورزمیں 170 رنز بناکرآؤٹ ہو گئی۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا،خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوور میں 248 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب نے ٹارگٹ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر45.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سدرن پنجاب کی طرف سے مختار احمدنے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی وقار حسین نے 89 رنز بنائے انکی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔انس مصطفیٰ نے 39 اور محمد محسن نے 22 رنز بنائے۔