کیمپ جیل کا  قیدی پراسرارطور پر جاں بحق

Dec 25, 2020

لاہور(سٹاف رپورٹر)کیمپ جیل میں 20سالہ قیدی پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا جیل حکام نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں 20سالہ اسد اللہ نامی قیدی پرسرار طور پر اپنی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ جیل حکام نے قیدی کی لاش پورستمارٹم کے لیے منتقل کر کے ورثا کو اطلاع کر دی جیل حکام کے مطابق اسد اللہ کو چوری کے کیس میں تھانہ غازی آباد پولیس نے حراست میں لے کر 2ماہ قبل کیمپ جیل میں داخل کیا تھا ملزم کے خلاف 3مقدمات درج تھے گزشتہ روز صبح انچارج نے بیرک چیک کی تو وہ بے ہوش پایا گیا۔

مزیدخبریں