کراچی ( این این آئی) سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 329.07 پوائنٹس کے اضافے سے 43416.77کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ57.71فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 49ارب27کروڑ57لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت50.57فیصد زائد رہا۔سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروںکی جانب سے بینکنگ ،فوڈز اور ٹیکنالوجی سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 43600کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئی43631 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 329.07 پوائنٹس کے اضافے سے 43416.77پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت 78 کھرب 99 ارب 90 کروڑ 21 لاکھ روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 49 ارب 17 کروڑ78لاکھ روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری ،سرمایہ کاری مالیت 49ارب روپے بڑھ گئی
Dec 25, 2020