چائنا کٹنگ ،زمینوں پر قبضے،سندھ ہائیکورٹ نے گرینڈ آپریشن کا حکم دیدیا

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں چاہنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضہ سے متعلق درخواست کی  سماعت عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنیاور گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی تفصیل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر میں چاہنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضہ سے متعلق درخواست کی  سماعت ہوئی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  کے ایم سی اور کے ڈی اے حکام قبضہ مافیا کء سرپرستی کررہے ہیں عدالتی حکم کے باوجود قابضین کو نہیں ہٹایا جاسکا ڈائریکٹر کے ڈی اے  کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئیکہا کہ ہم کارروائی کیلئے جاتے ہیں تو شرپسند عناصر حملہ کردیتے ہیں عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں سپریم کورٹ کے حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل کرایا جا? ئے عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنیاور گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ فروری تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن