پارٹی پالیسی سے انحراف، مولانا شیرانی، حافظ حسین، گل نصیب، شجاع جے یو آئی سے فارغ 

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع  نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے جمعیت علماء اسلام  نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، شجاع اور مولانا گل نصیب کو  جے یو آئی سے نکال دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جو جمعرات کو امیر جمعیت مولانا فضل الرحمنٰ کی زیر صدار ت ہوا۔ اجلاس میں چاروں رہنمائوں  کے حالیہ بیانات کو پارٹی پالیسی کے منافی قرار دیا۔ انہیں پارٹی سے فوری طور نکال دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...