قوم قائداعظم کی احسان مند رہیگی، شجاعت: مسیحی برادری کو مبارکباد 

Dec 25, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے پارٹی کے زیر اہتمام یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر تقریب میں کہا ہے  کہ پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین نے خصوصی پیغام بھجوایا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور جدوجہد سے مملکت خداداد پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ قوم رہتی دنیا تک قائداعظم محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی۔ کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مسیحی برادری کی ملک کیلئے بے مثال خدمات ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سلیم بریار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے فرمودات کے عین مطابق میدان سیاست میں ملک کی فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ دو قومی نظریہ کی محافظ ہے اور قائد کے افکار کو اپنی سیاست کے رہنما اصول سمجھتی  ہے۔ 

مزیدخبریں