چین یا پاکستان کی جارحیت کا جواب دینے کے اہل ہیں: بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

جموں (کے پی آئی) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکندنروانے گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی فوج چین یا پاکستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہل ہے۔ جیساکہ چینی فوج نے رواں سال ماہ جون جولائی میں دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کرنے کے علاوہ امن کے متلاشی ہیں تاہم اگر کسی کو امن پسند نہیں ہے تو ہمیں اسے اسی کی ہی زبان میں جواب دینا آتا ہے۔ جنرل نروانے، نے ریچن لا سمیت اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ کمانڈروں اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ بات کی۔ اس دوران انہوں نے لداخ کی سخت ٹھنڈ سے بچنے کیلئے مشرقی سرحد پر تعینات فوج کیلئے گرمی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ لیہہ میں قائم 14 کور کے کمانڈر جنرل پی جی کے مینن، نے فوج کے سربراہ کو صورتحال کے مختلف پہلوئوں سے آگاہ کیا۔   انہوں نے کہا کہ چین کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں دونوں جانب فوج کو اس علاقے میں قیام کرنا پڑا جہاں پر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔ فوجی سربراہ نے اس موقعہ پر کہا کہ جموں کشمیر کی سرحدیں ہوں یا لداخ کی برفیلی سرحدیں ہوں ہماری فوج جس بہاردی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، فوجی سربراہ نے کہا کہ ہندوستانی فو ج پاکستان یا چین کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر امن کے قیام کی خواہشمند ہیں۔ تاہم اگر کوئی امن نہیں چاہتا تو یہ اس کی کمزوری ہے۔ تاہم ہم اس کا بھرپور جواب دینے کے اہل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...