اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم ہو شخصیت ہیں جنھیں نہ صدر پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عزت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ قائد اعظم کا نظریہ، جمہوریت مساوات اور عقیدے کی آزادی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ یہ نظریہ آج بھی اتنا سچا ہے جتنا کہ 1947 میں تھا جب انھوں نے پاکستان کی پہلی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کیلئے ان نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قائد اعظم کا نظریہ، جمہوریت مساوات اور عقیدے کی آزادی پر مبنی ، آسٹریلوی ہائی کمشنر
Dec 25, 2020