اسلام آباد، دوران لینڈنگ طیارے کی ونڈ سکرین سے پرندہ ٹکرا گیا

Dec 25, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ طیارے کی ونڈ سکرین سے ٹکرا گیاطیارہ محفوظ رہا تاہم ونڈ سکرین متاثر ہوئی طیارے ٹیکنیکل چیکنگ کیلئے ماہرین نے تحویل میں لے کر گرائونڈ کر دیا گیا جس کی اگلی پرواز منسوخ کردی گئی پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو لینڈ کردیا سیرین کی پرواز نمبرER - 500 کراچی سے اسلام آباد آئی تھی لینڈنگ پوزیشن میں اس کی ونڈ سکرین سے پرندہ ٹکراگیا ۔

مزیدخبریں