کراچی:بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہےاس موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کی سیکیورٹی سنبھال لی۔
بانی پاکستان محمد علی جناح ؒکے145 ویں یوم پیدائش کے
موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل عمراحمدبخاری تھے۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی وسول حکام کیساتھ لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نےمزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
میجر جنرل عمر بخاری کی مزار قائد پر سلامی ،پھول بھی چڑھائےجبکہ مہمان خصوصی میجرجنرل عمراحمدبخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبندکئے۔
قائداعظم کراچی کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر منشن میں 25 دسمبر 1876ء میں گجراتی تاجر جناح بھائی پونجا کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا۔
وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوئے۔وہاں سے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔1913ء میں مسلمانوں کی نمائندہ واحد جماعت آل انڈیا مسلم لیگ جوائن کی اوریہاں سےعلیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کردیااور 14اگست 1947ء کو برصغیرکے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ،بانی پاکستان11 ستمبر 1948ء کو دارفانی سے کوچ کر گئے۔