کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں1749528 ہو گئیں

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میںہلاکتیں1749528 ہوگئیں ، کیسز7کروڑ97لاکھ34ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک کورونا وبا کے وار تیزی سے جاری ہیں ،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں337066ہو گئیں اورکیسز1کروڑ91لاکھ11ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات 147128ہو گئیں اور کیسز1کروڑ1لاکھ47ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 53096افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد 29لاکھ63ہزار سے تجاوز کر گئی۔برازیل میں 190000افراد موت کی آغوش میں جا چکے اورکیسز74لاکھ 25ہزار ہو گئے ۔فرانس میںاموات62268 اورکیسز25لاکھ27ہزار ہو گئے۔ برطانیہ میں 21 لاکھ 88 ہزار کورونا کیسز اور 69 ہزار625 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ترکی میں 21 لاکھ 712 افراد متاثر اور19 ہزار 115 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 20 لاکھ 9  ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 70 ہزار900 افراد ہلاک ہوچکے ۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ61 لاکھ29 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ18 لاکھ 55 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن