قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر اور ثابت قدمی سے شکست دی: وزیر اطلاعات

Dec 25, 2020 | 11:59

ویب ڈیسک
قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر اور ثابت قدمی سے شکست دی: وزیر اطلاعات
قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر اور ثابت قدمی سے شکست دی: وزیر اطلاعات

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قائداعظم نے وقت کے سامراج کو اپنے تدبر اور ثابت قدمی سے شکست دی، عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عظیم قائد کوآج ان کے یوم ولادت پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلمانانِ برصغیر کے خوابوں کو تعبیر دی۔ آپ کی مخلصانہ قیادت نے مسلمانوں کو نیاولولہ، امنگ اور عزم عطا کیا۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیل ہیں۔

قائد اعظم اور علامہ اقبال ہمارے آئیڈیلز ہیں،عمران خان ان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کو جدید، اسلامی، فلاحی جمہوری ریاست بنانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ ہم نئے پاکستان کو ان ہی افکار سے سنوارنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کو قائد کے افکار سےہی سنوارنا چاہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نیا پاکستان قائداعظم کے خواب کی تعبیر بنے گا۔

مزیدخبریں