تونس کے ساحلی علاقے میں تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 20 افراد ہلاک

تونس کی ساحلی حدود میں افریقی تارکینِ وطن کی کشتی کے حادثے میں 20افرادہلاک اور20لاپتا ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق تونس کے ایک سکیورٹی عہدے دارنے بتایاکہ افریقی تارکینِ وطن کی کشتی بحرِ متوسط سے اطالوی جزیرے لیپمڈوسا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران میں ڈوبی ہے۔اس عہدہ دار نے بتایا کہ ساحلی محافظوں نے پانچ افراد کو بچا لیا ہے اور باقی 20 افراد کی تلاش کی جاری ہے۔تونس کا ساحلی شہر صفاقس یورپ میں داخل ہونے کے خواہاں افریقی تارکینِ وطن کی روانگی کا بڑا مقام بن چکا ہے اور غربت کا شکار براعظم افریقا اور مشرقِ اوسط سے لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے استعمال کرکے یورپ کا رخ کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے افراد اس طرح کے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔تونسی سکیورٹی افسر علی عیاری کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کی کشتی صفاقس سے چھے میل دور سمندر میں ڈوبی ہے۔ڈوبنے والے بیس افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور پانچ کو بچا لیا گیا ہے۔ان تمام کا تعلق سب صحارا افریقا سے ہے۔اس کشتی پر کل 45 افراد سوار تھے۔

ای پیپر دی نیشن