جاپانی سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان رہا جس کی وجہ کرسمس کی وجہ سے محدود کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس جمعے کو 11.74 پوائنٹ (0.04 فیصد) گرکر 26656.61 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 4.14 پوائنٹ (0.23 فیصد) بڑھ کر 1778.41 پوائنٹ پر بند ہوا۔