لاہور(کلچرل رپورٹر) قائداعظم لائبریری میں قائداعظم محمد علی جناح کے پیدائش کے دن کے موقع پر گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کی مد نظر رکھتے ہوئے 50فیصد حاضر ملازمین کی موجودگی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عائشہ سعید ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب / سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائداعظم لائبریری لاہور تھیں۔ڈاکٹر عائشہ سعید ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمارے محسن ہیں اور پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔ڈاکٹر عائشہ سعید نے قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلووں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کر لیں تو ہم پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنا سکتے ہیں۔ وہ اصول ایمان۔اتحاد اور تنظیم ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ہمیشہ کام کرنے کا درس دیا جس میں ان کا ایک مشہور قول ہے کام کام اور بس کام . تقریب کے اختتام پرقائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کا کیک کاٹا گیا.