لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیرا نور،چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے،ڈی جی پی آر ڈاکٹرمحمد اسلم ڈوگر،ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغرا صدف،ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس و دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔بانیِ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹااور شرکاءنے اپنے اپنے پیغامات میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے بے پناہ محنت سے الگ وطن قائم کرکے تاریخ رقم کی۔چیئرپرسن بور ڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمراءمنیزہ ہاشمی نے کہا کہ آج کا دن جہاں خوشی کی نوید ہے وہاں خود کو اپنے وطن کی خدمت کے لئے وقف کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کرنا ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ،قائد اعظم اسلامی اقدارکو اپنانے کے قائل تھے ۔ڈی جی پی آر ڈاکٹرمحمد اسلم ڈوگر نے قیام پاکستان میں بابائے قوم کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔دیگر شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آکارئیو محمد عارف ویگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے.

ای پیپر دی نیشن