کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت رہنمائوں کا قائداعظم کو شاندار خراج عقیدت پیش

Dec 25, 2020 | 22:29

ویب ڈیسک

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو آج انکے 145ویں یو م پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کی ایک عظیم شخصیت تھے جن کی قیادت میں مسلمان اپنے لیے ایک الگ نظریاتی مملکت حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومتوں خاص طور پر مودی کی سربراہی میں قائم موجودہ فسطائی حکومت کی طرف سے پورے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ پالیسیوں نے ثابت کیا ہے کہ 1947میں برصغیر کے مسلمانوں کی طرف سے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ جائز تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جاری جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی غلامی سے آزادی اور پاکستان کا حصہ بننے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں