فیروزوالا: غربت‘ کام کرنے کی خواہش پر 2 بہنوں کو قتل کر دیا


فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی حمید ٹاؤن (فیروز والا) میں گھر میں غربت کے باعث بہن بھائیوں میں جھگڑا نوجوان عمیر نے گلا دبا کر  دو سگی بہنوں نیلم بی بی اور سحرش بی بی کو ہلاک کر دیا ملزم فرار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ حمید ٹاؤن کی رہائشی خاتون  تسلیم بی بی  بیوہ   کے گھر میں غربت کی وجہ سے  بہن بھائیوں میں اکثر لڑائی جھگڑا جاتا تھا عمیر کی  دو سگی بہنوں نے  نیلم بی بی23 سالہ اور  سحرش19 سالہ نے گھریلو حالات بہتر کرنے کے لئے کام کاج کرنے کی کوشش کی مگر ان کا بھائی عمیر احمد ان کے کام کاج پر رضامند نہ ہوا اس سلسلے پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی  جس پر  عمیر نے دونوں بہنوں کو مکان کی چھت پر لے جا کر ان کے گلے  دبا کر انہیں ہلاک کر دیا۔ فیروزوالا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر ملزم  عمیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...