لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مسیحی برادری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن میں کرسمس کا کیک کاٹا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی تمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملک کو متحد کرنا ہے۔ عوام کا معاشی قتل ہوا ‘ دو وقت کی روٹی اور ادویات نہیں مل رہیں، مخلوق خدا پریشان ہے۔ یہ سال کی پہلی کرسمس ہوگی کہ مسیحی برادری آج نئے کپڑے نہیں خرید سکتے۔ عمران خان نے پاکستان میں عوام کا استحصال کیا ہے‘ معاشرے میں انتشار ہے۔
معاشرے میں انتشار‘ عمران خان نے عوام کا استحصال کیا: حمزہ شہباز
Dec 25, 2021